آئی پی ایل :لکھنؤ نے چنئی کو 6وکٹ سے ہرایا

0
7

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 39ویں میچ میں منگل لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپرکنگس کو چھ وکٹوںسے شکست دیدی۔ 211رن کے ہدف کو لکھنؤ نے 3.19اوور میں چار وکٹ پر 213رن بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔ لکھنؤ کی طرف مارکس اسٹوئینس نے 63بالوں پر دھواں دھار 124رن بناکر اپنی ٹیم کوجیت دلادی۔قبل ازیںچنئی سپر کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔آج یہاں کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد راہل نے کہا کہ کل شام یہاں اوس پڑی تھی اور دوسری اننگز میں اوس کے امکان کو دیکھتے ہوئے وہ پہلے گیند بازی کرنا چاہتے ہیں۔ راہول نے کہا کہ وہ چنئی کے بلے بازوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ راہل نے کہا کہ چنئی کے خلاف چنئی میں کھیلنا ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔چنئی سپر کنگز کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے کہا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرتے لیکن انہیں ٹاس جیتنے پر کام کرنا ہوگا کیونکہ وہ مسلسل ٹاس ہار رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چنئی کی پچ بھی کافی غیر متوقع رہی ہے اور وہ مزید 20-30 رن بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ اوس کے اثر کو کم کیا جاسکے۔ چنئی کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، راچن کی جگہ ڈیرل مچل کو شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-
لکھنؤ: کوئنٹن ڈی کاک، کے ایل راہل (وکٹ کیپر/کپتان)، دیپک ہڈا، آیوش بدونی، نکولس پورن، مارکس اسٹوئنیس، کرونل پانڈیا، روی بشنوئی، میٹ ہنری، محسن خان اور یش ٹھاکر۔
چنئی: روتوراج گائیکواڑ (کپتان)، اجنکیا رہانے، ڈیرل مچل، شیوم دوبے، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، معین علی، رویندرا جدیجا، دیپک چہار، مستفیض الرحمان، تشار دیشپانڈے اور متھیشا پتھیرانا۔