ہندوستانی ٹیم حکومت کے فیصلے پر ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جائے گی: شکلا

0
5

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے پیر کو کہا کہ حکومت کی اجازت کے بعد ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے آج یہاں کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے میں ہم وہ کریں گے جو حکومت ہم سے کرنے کو کہے گی۔ ہم اپنی ٹیم تبھی بھیجتے ہیں جب حکومت ہمیں اجازت دیتی ہے۔ ہم حکومت کے فیصلے پر عمل کریں گے۔‘‘پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کر رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس ٹورنامنٹ کو اپنی جگہ پر کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ تاہم ابھی تک ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔