آئی پی ایل :دہلی نے ممبئی کو 10 رنز سے شکست دی

0
4

نئی دہلی:27؍اپریل:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپٹلس نے آج کھیلے گئے پہلے میچ میں ممبئی اینڈینس کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی نے 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ ممبئی نے بھی سخت مقابلہ کیا لیکن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز ہی بنا سکی۔دہلی کی جانب سے جیک فریزر میگرک نے 27 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 47 اور شائی ہوپ نے 41 رنز بنائے۔
ممبئی کی جانب سے لیوک ووڈ، جسپریت بمراہ، پیوش چاولہ اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ممبئی کی جانب سے تلک ورما نے 63، ہاردک پانڈیا نے 46 اور ٹم ڈیوڈ نے 37 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ایشان کشن 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دہلی کی طرف سے راشیخ سلام اور مکیش کمار نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ خلیل احمد کو بھی 2 کامیابیاں ملیں۔