بھوپال:07؍اپریل:نائب وزیر اعلیٰ مسٹر راجیندر شکل نے منترالیہ میں ریواضلع میں مدھیہ پردیش ہائوسنگ بورڈ اور انفراسٹریکچر ترقیاتی بورڈ (ایم پی ایچ آئی ڈی سی) کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر شکل نے ریواضلع میںری ڈیولپمنٹ اسکیم میں مرکزی جیل ریوا، بیہر ریور فرنٹ، واٹر اسپورٹس سہولیات اور بوٹ کلب سمیت دیگر مجوزہ پروجیکٹ کا نکات وار جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام کام مقررہ وقت کی حد اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر شکل نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی کرتے وقت مستقبل کی ضروریات، شہریوں کی سہولت اور جدید بنیادی ڈھانچے کو خاص ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ طویل مدتی افادیت اور شہر کی مجموعی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے جائیں۔نائب وزیر اعلیٰ مسٹر شکل نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ کاموں کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کو فوری طور پر دور کرتے ہوئے پروجیکٹوںکو رفتار دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریوا کو ایک منظم اور جدید شہر کے طور پر ترقی دینے کے لیے تمام محکمے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری شہری ترقیات اور رہائشات مسٹر سنجے دوبے سمیت محکمہ کے سینئر افسران موجود تھے۔