حیدرآباد،10؍نومبر(پریس ریلیز) مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند، صوبائی اڈھاک کمیٹی کے زیر سر پرستی شہری جمعیت اہل حدیث حیدر آباد و سکندر آباد کے زیر اہتمامگزشتہ روزصبح 9 تا رات 9 بجے بمقام کنگس پیالس گڈی ملکا پور مہدی پٹنم روڈ حیدر آباد میں امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث الشيخ اصغر علی امام مہدی سلفی مدنی کی صدارت میں ایک روزہ عظیم الشان تحفظِ انسانیت کا نفرنس منعقد ہوئی۔، حافظ اظہار جامعی کی قرآتِ کلام مجید سے آغاز ہوا۔ حافظ شیخ فیضان عمری نے نظم خوانی کی۔ شیخ عبد اللہ صدیقی نائب امیر نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ ملک بھر سے علماء کرام تشریف لائے تھے۔ اجلاس کے آغاز سے اختتام تک تین نشستیں ہوئی ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو جمع بین الصلاتین کی سنت کے ساتھ ادا کیا گیا۔ تمام شرکاء مرد و خواتین کے لئے ظہرانہ کا نظم کیا گیا۔انتظامات کے لیے ایک استقبالیہ کمیٹی بنائی گئی تھی جبکہ سارے کاموں کی راست نگرانی امیر جمعیت شفیق عالم جامی نے کی۔ پہلی نشست کی نظامت ابولحسن پرتاپ گڑھی ناظم جمعیت نے کی۔، دوسری نشست کی نظامت فیاض جامعی اور تیسری کی نظامت ڈاکٹر سید آصف عمری نائب امیر نے کی۔ کانفرنس کے بنیادی اور اہم موضوعات انسانیت کا احترام، انسانی جانوں کا تحفظ ، امن و عدل کا قیام، قتل و غارتگری کو پر امن طریقہ سے روک تھام۔ نوجوانوں سے ڈرگس کلچر کا خاتمہ ، جان، مال، عزت و آبرو، دین و مذہب کا تحفظ، ظلم و تشدد کے خاتمہ کے لئے اسلام کے رہنمایانہ اصول، عورتوں کا احترام و تحفظ نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت، زبان و قلم اور سوشل میڈیا کے کی ذمہ داریاں، مظلوموں کمزوروں کی مدد ، مسلک اہلحدیث کا تعارف ،قتلِ ناحق کی سنگینی اور بنیادی انسانی حقوق، اور جماعتی و تنظیمی کارگردگی جیسے خطابات ہوئے ۔
اس عظیم الشان کانفرنس میں علما اکرام نے بتایا کہ تحفظ انسانیت ایک پُر امن و مہذب معاشرے کی تعمیر میں ہر طبقے کا کردار انسانی جانوں کی حفاظت و احترام ہر ایک فرد کی ذمہ داری ہے۔پر اسلام نے کسی ایک انسان کے ناحق قتل کو ساری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا اور کسی ایک انسان کی جان بچانا ساری انسانیت کی جان بچانے کے۔ ن بچانے کے برابر ہے۔ فتنہ و فساد کو اسلام نے گناہ کبیرہ دیا۔ . صحت کی حفاظت بھی تحفظ انسانیت ہے۔ قتل خود کشی اور ذہنی اذیت بھی حرام ہے ، منشیات ڈرگ کھائے ٹیچرس اور علماء کے ساتھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔ زنا ، جنسی استحصال کے خاتمہ پر زور دیتے ہوئے۔اسلام نے کسی ایک انسان کے ناحق قتل کو ساری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا اور کسی ایک انسان کی جان بچانا ساری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے ۔ فتنہ وفساد کو اسلام نے گناہ کبیرہ قرار دیا، قتل، خودکشی، اور ذہنی اذیت بھی حرام ہے، صحت کی حفاظت بھی تحفیظ انسانیت ہے ۔ منشیات، ڈرگس کلچر کو ختم کرنے والدین، اساتذہ ٹیچرس اور علماء کرام کے ساتھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے ۔زنا، جنسی استحصال کے خاتمہ پر زور دیتے ہوئے اسلام کی پاکیزہ تعلیم نکاح کی ترغیب دلائی، پاکیزہ اور صالح معاشرہ کی تشکیل میں ماں کا رول بڑا اہم ہے، سود اور معاشی مسائل کی وجہ سے بھی لوگوں کی جانیں جاتی ہے۔ اسلئے تجارت کو فروغ دینا اور غریبوں، پریشان حال لوگوں کو روزگار فراہم کرنا اہل خیر اور حکومت کی زمہ داری ہے۔اس دور حاضر کے سوشل میڈیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( AI ) کے بہت فائدے ہیں۔ لیکن اسکے غلط استعمال اور کسی عزت دار انسان کی جھوٹی اور غلط ویڈیو بنا کر بد نام کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ ہندوستانی آئین و قوانین اور سیکولر ہند انسانی جان آزادی، عزت اور صحت کے لئے اہم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ قتل، جسمانی نقصان ،دھمکی، جنسی جرائم سے متعلق دفعات بھی بھارتیہ نیائے 2003 بھی موجود ہے۔ آخر میں صدر محترم اصغر علی امام مہدی امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث دہلی ۔ جناب اکبر الدین اولیسی فلور لیڈر مجلس اتحاد المسلمین حیدر آباد نے انسانیت کے تحفظ و احترام کے لیے سماج کے ہر طبقے کو آگے بڑھنے کی تلقین فرمانی ہمارا پیغام جان کی حفاظت، ایمان کی ذمہ داری، صحت کی حفاظت، معاشرے کی تعمیر ،ظلم کا سر باب ہر انسان کی زمہ داری ہے، دعا پر اجلاس ختم ہوا۔، مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی پُر امن طریقے سے کانفرنس کامیاب ہوئی۔



