بھوپال :16؍اپریل :بھوپال ریلوے اسٹیشن سے حجاج کرام کا قافلہ ممبئی کے لیے روانہ ہوا۔ پہلی فلائٹ 18 تاریخ کو ممبئی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔ مفتی محمد فیاض ( امام مسجد بیت المکرم) سبزی منڈی بھوپال، حج ٹرینر بھوپال (مدھیہ پردیش) اسٹیٹ حج کمیٹی نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور سفر کی آسانی اور ملک کی ترقی کے لیے دعائیں کیں۔