نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) ہندوستانی مکے بازوں نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں ایسی دھوم مچائی کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی متاثر ہو گئے۔ مسٹر مودی نے اتوار کو تمغہ جیتنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان باکسنگ والوں سے بھی دنیا کے کھلاڑی اب ڈرنے لگے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ “میرے یہاں، مجھے یہاں تقریباً 12-13 سال ہو گئے ہیں، اگر میں نے باقاعدگی سے اور ہر بار کسی کا استقبال کیا ہے، کسی سے میں ملا ہوں، تو وہ کھلاڑی ہیں۔ پچھلے 10-12 سال ہو گئے، آپ لوگوں کی ہندوستان کو مسلسل فتح دلانے کی کوششوں کی وجہ سے اور مسلسل کامیابی میں نئی بلندیوں کو پار کرنے کی روایت کی وجہ سے، جو کام شاید ہم اسکولوں میں جا کر کہیں کہ نہیں نہیں بھائی کھیلنا چاہیے، یہ کرنا چاہیے، وہ کام اسکولوں میں جا کر کے ہم کر سکتے تھے، اس سے زیادہ آپ کا میڈل ان کو انسپائر کرتا ہے”۔
ایک کھلاڑی نے کہا کہ “سب ڈر رہے تھے ہم سے کہ انڈیا کے ساتھ فائٹ آ گئی، اب تو ہم پہلی فائٹ ہی ہار جائیں گے، ہمارا میڈل بھی نہیں آئے گا”۔ وزیر اعظم نے لولینا بورگوپوہین سے پوچھا کہ “کیا ہوا، وہ ریسٹورنٹ والوں سے جھگڑا کر رہی تھی؟ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی جو اتنی اچھا پرفارمنس تھی، لاسٹ ڈے تھا اور سب جیت کے گئے تھے اور سارے انڈیا کے لوگ تھے۔









