جے پور 7 اپریل (یو این آئی) زراعت، کسان کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئے عالمی بحرانوں کا اثر ہندوستان، خاص طور پر کسانوں پر کم سے کم پڑے۔
مسٹر چوہان نے منگل کو جے پور میں منعقدہ ریجنل زرعی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنگ جیسے عالمی بحرانوں کے اثرات کھاد اور زرعی مداخل پر پڑنے سے انکار نہیں کیا جا سکتا، لیکن مسٹر مودی کی قیادت میں حکومت اس بات کے لیے عہد بستہ ہے کہ ہندوستان، بالخصوص کسانوں پر اس کا اثر کم سے کم ہو اور فی الحال ملک میں خریف اور ربیع دونوں فصلوں کے لیے کھاد کے وافر ذخائر موجود ہیں۔