رائسن: 23؍مارچ:علاقے میں مسافر بسوں کے آپریشن کو لے کر پولیس انتظامیہ نے اب سختی دکھانا شروع کر دی ہے۔ ٹرانسپورٹ محکمہ کی گائیڈ لائنز اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بس آپریٹروں کے خلاف پیر کے روز مقامی پولیس نے خصوصی چیکنگ مہم چلائی، جس کے تحت تین مسافر بسوں پر چالانی کارروائی کی گئی۔موصولہ معلومات کے مطابق بھوپال-ساگر-سلوانی روٹ پر چلنے والی شکتی ٹرانسپورٹ اور بچکئیاں ٹرانسپورٹ کمپنی کی تین بسوں کو پولیس ٹیم نے جانچ کے لیے روکا۔ تفصیلی معائنہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر حکومت کی جانب سے مقررہ ڈریس کوڈ پر عمل نہیں کر رہے تھے۔قواعد کی اس خلاف ورزی پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں بسوں پر 500-500 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔