بھوپال 11جون: وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی صدارت میں جمعرات کو نئی دہلی میں منعقدہ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی 11ویں میٹنگ میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مدھیہ پردیش میں تمام طبقات کی ترقی کے لیے کی جارہی خصوصی کوششوں سے واقف کروایا۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ کونسل کی میٹنگ میں”وکست بھارت @2047کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ شراکت، مربوط کوششوں اور ترقی کے مختلف پہلوؤں پر جامع اور بامعنی گفتگو ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش بھی ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے بہتر طرزِ حکمرانی، جامع ترقی، اختراع اور عوامی فلاح کے عزم کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے میٹنگ میں بتایا کہ ریاست کو نکسل ازم کے خاتمے میں مرکزی حکومت کی مقررہ مدت سے پہلے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ریاست کے وہ علاقے جو نکسل ازم سے متاثر تھے، وہاں ترقی کی رفتار تیز کی جائے گی۔ نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں بہنوں اور بیٹیوں کی ترقی، کسانوں کی فلاح اور نئے میڈیکل کالجوں کے ذریعہ علاج معالجے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بہتر کام ہو رہا ہے۔ اسی طرح آروگیہ مندر کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ آیوشمان یوجنا کے نفاذ میں بھی مدھیہ پردیش پیش قدمی کر رہا ہے۔ ندی جوڑوں پروجیکٹوں کے نفاذ کی تیاری کی گئی ہے۔پی ایم شری کالجوں کے ذریعہ نوجوانوں کو متعدد فیکلٹیوں اور مضامین کے مطالعے سے جوڑا گیا ہے۔ اسکل ڈیولپمنٹ اور صنعت کاری کی کوششوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ملک میں سب سے پہلے پی ایم متر پارک کا قیام ضلع دھار میں کیا گیا، جہاں جلد ہی مختلف یونٹس ریکارڈ مدت میں اپنا کام شروع کرنے جا رہی ہیں۔بھوپال کی یونین کاربائیڈ فیکٹری کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ ریاست میں عوامی فلاح کے نقط نظر سے کئی نئے کام شروع کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ نیتی آیوش کی گورننگ کونسل کی اس میٹنگ میں خاص طور سے بنیادی انسانی سرمایہ اور مستقبل کے لیے تیار مہارتیںپیداواری روزگار، صنعت کاری اور غیر مرکزی ترقی صحت، غذائیت اور فلاح و بہبودسبھی کے لیے مساوات اور وقارسے وابستہ موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
میٹنگ میں ملک میں صنعت کاری کو فروغ دینے، اسکل ڈیولپمنٹ میں اضافہ کرنے اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔