نئی دہلی 2جون: لاؤس کے نائب وزیر اعظم تھونگساون فومویہانے اور ان کی اہلیہ وادسنا فومویہانے نے منگل (2 جون) کو اتر پردیش کے آگرہ میں واقع تاریخی یادگار تاج محل کا دیدار کیا۔ فومویہانے پیر کو 3 روزہ سرکارری دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ وہ بدھ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ہندوستان-لاؤس مشترکہ کمیشن کی 10 ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ان کا استقبال کرتے ہوئے لکھا کہ ’’لاؤ پی ڈی آر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تھونگساون فومویہانے کو ہندوستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ہندوستان-لاؤس مشترکہ کمیشن کے دسویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور لاؤس اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے کر رہے ہیں اور یہ سفر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم شراکت داری کو مزید فروغ دے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرے گا۔فومویہانے بدھ کو ہندوستان-لاؤس بزنس فورم میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد وہ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔









