بھوپال:04؍جولائی:مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے سوزلون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جناب اجے کپور نے سمتوا بھون (وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ) میں خیرسگالی ملاقات کی۔سوزلون گروپ قابلِ تجدید توانائی، خصوصاً شمسی توانائی (سولر انرجی) اور ہوائی توانائی (ونڈ انرجی) کے شعبے میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ گروپ اس وقت ضلع اُجین کی ترانہ تحصیل میں 200 میگاواٹ صلاحیت کے ونڈ انرجی منصوبے پر عمل درآمد کر رہا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور سوزلون گروپ کے سی ای او جناب اجے کپور کے درمیان ریاست میں ونڈ انرجی منصوبوں کے مزید توسیعی امکانات اور ہائبرڈ توانائی کی صلاحیت میں اضافے سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔









