نئی دہلی14جون: وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ فرانس کے ایوین میں جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک اہم دو طرفہ میٹنگ کرنے والے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اس ملاقات کی توثیق کردی ہے۔ اس ہائی پروفائل میٹنگ کے دوران ہندوستان۔امریکہ ٹریڈ ڈیل اہم مدعہ ہوسکتاہے۔ اس کے علاوہ ٹیبل پر دفاعی سودے اور ویزا جیسے مدعے رہ سکتے ہیں۔ فروری 2025 میں پی ایم مودی کے دورہ امریکہ کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سال یہ پہلی ملاقات ہے۔ حالانکہ وہ کئی مواقع پر فون پر باقاعدگی سے بات کرتے رہے ہیں۔
پی ایم مودی فرانس اور سلواکیہ کا اپنا پانچ روزہ دورہ شروع کر چکے ہیں ۔ اس عرصے کے دوران، وہ 15 سے 17 جون تک فرانس کے شہر ایوین-لیس-بینس میں جی 7 سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ اس سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے الگ سے ملاقات کریں گے، جو ہندوستان اور امریکہ کے نازک ہوتے رشتے میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
اس میٹنگ میں ہندوستان۔ امریکہ تجارتی معاہدہ، H-1B ویزا اور وینزویلا سے تیل کے کھیل سمیت کئی اہم مدعے ہیں جن پر بات چیت ہونے والی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کے بیچ کچھ عرصے سے ٹیرف کو لے کر کھینچ تان چل رہی ہے ۔لیکن اب اس محاذ پر برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے۔ ہندوستان کے وزیر تجارت پیوش گوئل نے اشارہ دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پہلی قسط جولائی کے وسط تک طے ہو سکتی ہے۔ اس معاہدے کے تحت ہندوستان امریکی منڈی میں ہندوستانی اشیا ءکے لیے ترجیحی تجارتی سلوک کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن ایسے ہی بعض نکات پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ ان ٹریڈ مدعے پر پی ایم مودی اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ یہ میٹنگ امریکہ میں کام کرنے والے ہزاروں ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلز اور انجینئرز کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ امریکی انتظامیہ H-1B ویزا کی شرائط کو مسلسل سخت کر رہی ہے، جس سے ہندوستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کا بحران پیدا ہو رہا ہے۔ پی ایم مودی اس حساس معاملے کو ٹرمپ کے ساتھ سختی سے اٹھائیں گے، کیونکہ H-1B ویزا امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی تارکین وطن اور بڑی ہندوستانی ٹیک کمپنیوں کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔
وینزویلا تیل سپلائی سے ملے گی راحت؟

آبنائے ہرمز میں بدامنی نے تیل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ ہندوستان اب اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امریکہ اور وینزویلا کے ساتھ مل کر ایک سہ فریقی توانائی تعاون پر داؤ لگانے کی تیاری میں ہے ۔ اگر پی ایم مودی اور ٹرمپ کے درمیان وینزویلا کے خام تیل کی سپلائی اور امریکی پابندیوں میں نرمی کو لے کر کوئی خفیہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ تیل کی منڈی کے لیے راحت بھری خبر ہوگی ۔

Whatsapp
Facebook
Telegram
Twitter

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔
Tags: Donald Trump , PM Modi , White House

First Published : June 13, 2026, 10:31 pm IST