بھوپال12؍نومبر(پریس ریلیز)راجدھانی بھوپال میں عالمی یوم اردو کے موقع پر ایک شاندار پروگرام منعقد کیاگیا۔ جس میں بطورمہمان خصوصی ڈاکٹرمولاناعارف جنید ندوی نے شرکت کی اورپروگرام میں بچوں کی کاوشوں کو خوب سراہا۔اس موقع پر مقررین نے اردو پڑھنے لکھنے پر زوردیا ۔ پروگرام میں خاص طورپر نئی نسل کو اردو پڑھنے کی تلقین کی گئی۔