بھوپال 11جولائی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہر ممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 2 کروڑ نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان @2047( وکست بھارت@2047) کی تعمیر میں شریک ہوتے ہوئے ریاست کی خوشحالی کے بھی معمار بنیں گے۔ ملک کی ازسرنو تعمیر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہم پوری وابستگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے سنت رویداس گلوبل اسکل پارک جیسے مہارت میں اضافہ کرنے والے اداروں کے ذریعہ اسپیشل ٹریننگ دے رہی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نوجوان نسل ہندوستان میں موجود ہے۔ ہمارا ملک نوجوانوں کا ملک ہے۔ نوجوانوں کی طاقت کے بل پر ہی ہندوستان ہر شعبہ میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ اپنی صلاحیت، مہارت، اہلیت، خطرہ مول لینے کی جرات، ذہانت اور کاروباری صلاحیت کے ذریعہ یہی نوجوان نئے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کریں گے۔ ہندوستان کی قلب، ریاست ،مدھیہ پردیش میں 2 کروڑ سے زیادہ نوجوان ہیں۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو سنیچرکو اندور کے برلیئنٹ کنونشن سینٹر میں منعقدہ ‘مائی یوتھ-مائی پرائیڈ کانکلیو کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے چراغ روشن کر کے کانکلیو کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ‘مدھیہ پردیش یوتھ کانکلیو-2026’ میں ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرس کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی ترقی اور عوامی بیداری کے لیے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرس کے کردار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے ریاست کے ڈیجیٹل انفلوئنسرس کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے ‘ڈیجیٹل کانٹینٹ ایوارڈ’ دیے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مثبت سوچ، اختراع اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان آج معاشرے میں تبدیلی کے مضبوط ذریعہ بن رہے ہیں اور ان کے تعاون کا اعتراف کیاجانا ضروری ہے۔ پروگرام میں اندور، اجین، دھار سمیت مالوا-نیماڑ خطے کے مختلف مقامات سے 200 سے زیادہ ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرس اور انفلوئنسرس شامل ہوئے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاشرہ سازی، مثبت تبدیلی اور عوامی بیداری میں نوجوانوں کے کردار پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم معاشرے کو سمت دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکے ہیں۔ آج کا نوجوان صرف کانٹینٹ ہی نہیں بنا رہا بلکہ خیالات کو سمت دے رہا ہے، معاشرے کو جوڑ رہا ہے اور نئی نسل کی امنگوں کو آواز دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل کانٹینٹ کے ذریعہ نوجوان معاشرے میں تعمیری تبدیلی لا سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اگلا سال ریاست کی نوجوان طاقت کو وقف رہے گا۔ نوجوانوں کی ہمہ جہت فلاح و بہبود سمیت انہیں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کا آغاز اسی سال اس ‘یوتھ کانکلیو کے ذریعہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور ریاست کے بہتر مستقبل کے لیے نوجوانوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔
ہم ریاست کی ترقی کے یگیہ میں نوجوانوں کی صد فیصد شمولیت کو یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نوجوان ساتھی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے اور کچھ نیا کر دکھانے کے خواب دیکھیں، نوجوانوں کے خوابوں کوپورا کرنے میں ہماری حکومت ہر طرح کی مدد کرے گی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کو کانکلیو میں آئے نوجوانوں نے ‘مدھیہ پردیش یووا سنکلپ-2026’ کا مسودہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دستاویز تیار کرنے کے لیے اپنی تجاویز دینے والے تمام نوجوان مفکرین کو نیک خواہشات دی۔









