چندن نگر بھانپور بھوپال میں شان سے لہرایا ترنگا، دیش پریم کے رنگ میں رنگا یومِ آزادی کا تقریب
بھوپال۔16اگست:(پریس ریلیز) حافظ اسماعیل بیگ آرگنائزیشن کی پہل پر ہوا شاندار انعقاد — جمعیت علماء ضلع بھوپال کی شراکت، مدرسہ جامعہ حفظ القرآن کے طلبہ نے بڑھایا تقریب کا وقار۔ یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر چندن نگر میں حافظ اسماعیل بیگ آرگنائزیشن کی پہل اور جمعیت علماء ضلع بھوپال کی شراکت سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ مدرسہ جامعہ حفظ القرآن اور لٹل اسمائیل پبلک اسکول کے طلبہ کی جوش و خروش سے بھرپور موجودگی نے پروگرام کو یادگار بنا دیا۔ تقریب میں ترنگا شان سے لہرایا گیا اور ملک کی وحدت، سالمیت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ اسماعیل بیگ صاحب نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی تاریخ قربانی، جدوجہد اور ایثار کی شاندار داستان ہے۔ ملک کو انگریز حکومت سے آزاد کرانے میں مسلمانوں سمیت ہر مذہب اور سماج کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی اس وراثت کو آنے والی نسل تک پہنچانا اور ملک کی وحدت و بھائی چارے کو مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اور سماجی کارکن سید عابد حسین بجرنگی بھائی جان” نے ملک کی آزادی میں مسلمانوں کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریکِ آزادی میں کئی مسلم مجاہدین آزادی نے اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے مدرسے اور اسکول کے بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرام اور ان کی نظم و ضبط والی شرکت کی بھرپور تعریف کی۔پروگرام میں حافظ اسماعیل بیگ صاحب، مرزا چاند بیگ صاحب، مولانا اظہر بیگ ندوی ، مفتی عامر صاحب، مرزا مظہر بیگ، حافظ افسر ، عبدالرقیب بابا، ظفر منصوری، اعظم بیگ، آصف مسٹری مرزا ریحان سمیت کئی معززین اور سماجی کارکنان کی موجودگی رہی۔









