بھوپال — 16/ اگست،: یومِ آزادی کے موقع پر عیش باغ اسٹیدیم کے قریب سے مسرّور احمد حنفی کی قیادت میں ایک شاندار تِرنگا ریلی نکالی گئی جو کہ فاطمہ بی مسجد، احمد علی کالونی سے ہوتی ہوئی وارڈ نمبر 39، Jon 11 ہاؤسنگ بورڈ کالونی تک پہنچی اور سرکاری عوامی ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پارک میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر کونسلر محترمہ مسرّت بابو مستان نے پرچمِ کشائی کی۔ ریلی کے منتظم مسرّور احمد حنفی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وطن کی ترقی، اتحاد اور خدمتِ عوام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی یک جہتی اور نوجوانوں کی مثبت حصہ داری قومی ترقی کے ضامن ہیں۔ اس موقع پر چاند بھائی، معراج خان، دیپک سین، مونو تومر سمیت متعدد سماجی کارکنان اور مقامی رہائشی موجود تھے جن کی کوششیں اور تعاون قابلِ ستائش رہے۔ شرکاء نے قومی ترانے کے ساتھ ساتھ سلامتی، امن اور ترقی کے لیے نعرے بھی لگائے۔ اختتامی تقریب میں مقامی رہنماؤں اور عوام نے قومی جذبے کی تجدید کی اور مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو جوڑنے کا عزم ظاہر کیا۔









