لکھنؤ5اگست: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے ضلع گونڈا میں کھاد حاصل کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے کسانوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج جن کسانوں کو کھاد کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے، وہی آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف اس سے بھی زیادہ لمبی قطار بنا کر اسے اقتدار سے باہر کر دیں گے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شدید بارش کے باوجود گونڈا میں کسان کھاد حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگلے انتخابات میں اس سے دوگنی لمبی قطار بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لیے نظر آئے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’جب کھیت مسکرائیں گے تو ملک بھی مسکرائے گا۔‘ ایک دوسری پوسٹ میں بھی اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب تک بی جے پی کی بدعنوانی کا ’نالہ‘ بہتا رہے گا، ملک کے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق اس وقت ملک کا سب سے بڑا بحران بی جے پی ہے اور اگر یہ حکومت چلی جائے تو حالات خود بخود بہتر ہو جائیں گے۔ دوسری جانب گونڈا ضلع میں خریف سیزن کے دوران یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مختلف کوآپریٹو سوسائٹیوں پر کسانوں کی لمبی قطاریں مسلسل موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔ ریاستی وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے ضلع کا دورہ کرکے کھاد کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور بعض مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں بھی کیں، تاہم اس کے باوجود کئی مراکز پر کسانوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
10 کلو ہیروئن کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار
امرتسر، 5 اگست (یو این آئی) پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر امرتسر دیہی پولیس نے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔









