بھوپال:03؍ستمبر:نائب وزیراعلیٰ مسٹر راجیندر شکل نے منترالیہ میں ریوا ضلع کے کھاد تقسیم بندوبست کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ ریوا سمیت وندھیہ علاقہ میں آبپاشی وسائل کے مسلسل اضافہ سے کھاد کی مانگ بھی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ کئی بیدار کسان سال میں تین فصلیں لے رہے ہیں۔ ایسے میں ضرورت ہے کہ کسانوں کو صحیح وقت پر خاطر خواہ کھاد دستیاب ہو۔ نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے کھاد کے اسٹاک اور سپلائی بندوبست کو منظم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوںنے کہاکہ ٹوکن تقسیم سسٹم بہتر رہے اور کسانوں کی سہولت کیلئے دیگر ضرورتی انتظامات بھی یقینی کئے جائیں۔ میٹنگ میں جانکاری دی کہ تین دن کے اندر ریوا میں 2 فل اور ایک ہاف ریک یوریا پہنچے گی۔ این ایف ایل کی ایک ہزار900میٹرک ٹن کی ریک رات تک ضلع میں پہنچنے کے امکانات ہیں ۔ افکو کے پھول پور پلانٹ سے 2ہزار700میٹرک ٹن کی ریک روانہ کی گئی ہے کہ جو کل شام تک ضلع میں پہنچ جائے گی۔ وہیں چمبل فرٹیلائزر کی نصف ریک کل لوڈنگ میں آئے گی جو 6ستمبر کی شام تک ضلع میں پہنچنے کی امیدہے ۔ اس موقع پر ایم ڈی ایم پی مارک فیڈ مسٹر آلوک کمار سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت مسٹر اجے گپتا سمیت محکماتی سینئر افسران موجود تھے۔









