بھوپال:04؍اپریل: مدھیہ پردیش —کانگریس پارٹی کی جانب سے ایم ایل اے عارف مسعود کو مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کی ایڈوائزری کونسل میں شامل کرنے کے اس بہترین فیصلے کا مسلم پسماندہ طبقات نے خیرمقدم کیا ہے اور کانگریس پارٹی کے صدر اور راہل گاندھی صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے۔تمام لوگوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بھائی عارف مسعود صاحب مائنارٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور وہ اپنی توانائی، مثبت سوچ اور ایمانداری کے ساتھ مائنارٹی کے مسائل کو بہتر طریقے سے پیش کریں گے۔مدھیہ پردیش کی عوام کو ان سے بڑی امیدیں ہیں اور مکمل بھروسہ ہے۔ تمام طبقات نے دل کی گہرائیوں سے عارف مسعود صاحب کو اس اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔