بھوپال:18؍مئی:مدھیہ پردیش کو نکسل سے پاک بنانے میں نمایاں تعاون کے لیے مرکزی وزیرِ داخلہ و امدادِ باہمی مسٹر امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے بستر میں واقع بادل اکیڈمی میں منعقدہ ‘‘اْجَر بستر’’ پروگرام میں پولیس ڈائریکٹر جنرل مسٹر کیلاش مکوانا، مدھیہ پردیش پولیس کے سینئر افسران اور ہاک فورس کے افسران و اہلکاروں کو سرفراز کیا۔مدھیہ پردیش پولیس کو یہ اعزاز بالاگھاٹ اور چھتیس گڑھ سرحد سے متصل نکسل متاثرہ علاقوں میں کامیاب اینٹی نکسل آپریشنز، مؤثر بین الریاستی تال میل، مضبوط خفیہ نیٹ ورک، دشوار گزار علاقوں میں مسلسل مہمات کے انعقاد اور سکیورٹی و ترقی پر مبنی پولیسنگ ماڈل کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے دیا گیا۔
سرفراز کیے گئے افسران میں پولیس ڈائریکٹر جنرل مدھیہ پردیش مسٹر کیلاش مکوانا، اسپیشل پولیس ڈائریکٹر جنرل مسٹر پنکج شریواستو، پولیس کمشنر بھوپال اور سابق آئی جی بالاگھاٹ زون مسٹر سنجے کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ بالاگھاٹ مسٹر آدتیہ مشرا، پولیس سپرنٹنڈنٹ سنگرولی اور سابق کمانڈنٹ ہاک فورس بالاگھاٹ مسٹر شیاز کے۔ ایم۔، پولیس ڈپٹی کمشنر بھوپال اور سابق ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اینٹی نکسل آپریشن بالاگھاٹ مسٹر آدرش کانت شکلا شامل رہے۔ اس کے ساتھ ہی ہاک فورس کے انسپکٹر مسٹر رام پدم شرما، انسپکٹر مسٹر اتْل شکلا، انسپکٹر مسٹر راجیش دھروے اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسٹر برجیش راجاوت کو بھی ان کی بہادری، لگن اور کامیاب آپریشنل کردار کے لیے سرفراز کیا گیا۔مدھیہ پردیش پولیس کی ہاک فورس اور اینٹی نکسل آپریشن یونٹس نے گزشتہ برسوں میں نکسل متاثرہ علاقوں میں مسلسل حکمتِ عملی پر مبنی اور جرات مندانہ مہمات چلائی ہیں۔









