بھوپال، 13 نومبر :(پریس ریلیز)ہندوستان میں تقریباً 10.1 کروڑ افراد ذیابیطس سے متاثر ہیں (ICMR-INDIAB، 2023)۔ تقریباً 12.5 فیصد ذیابیطس کے مریضوں میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی پائی جاتی ہے، جو ابتدائی مرحلے میں کسی علامت کے بغیر بھی بینائی کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر آل انڈیا آپتھلمولوجیکل سوسائٹی (AIOS) اور وٹریو ریٹینل سوسائٹی آف انڈیا (VRSI) کے تعاون سے چاولہ ویژن کیئر اور ڈائبیٹک آئی کلینک، بھوپال میں ایک ماہ کی ’’ڈائبیٹک بلائنڈنیس پریوینشن انڈیا مہم‘‘ شروع کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر گجیندر چاولہ کی قیادت میں ڈاکٹر آشول چاولہ اور ڈاکٹر شوانگی ساہو کے تعاون سے سوشل میڈیا ریلز، واٹس ایپ پیغامات، بیداری پروگرام اور ’’Guess Your Sugar‘‘، ’’See Your Own Retina‘‘ اور ’’Bring One Diabetic‘‘ جیسی دلچسپ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی مفت ریٹینا فوٹوگرافی اور مفت اسکریننگ کوپن بھی فراہم کیے جائیں گے۔مہم کا اختتام اتوار، 22 نومبر 2026 کو بیداری واک اور میگا مفت ذیابیطس آنکھوں کے معائنے کے کیمپ کے ساتھ ہوگا۔ اس کیمپ میں مریضوں کا RBS، HbA1c، مصنوعی ذہانت پر مبنی ریٹینا اسکریننگ اور ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے آنکھوں کا معائنہ مکمل طور پر مفت کیا جائے گا۔اس مہم کا مقصد محض بیداری پیدا کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو مفت جانچ، بروقت تشخیص اور صحیح علاج کی جانب راغب کرنا ہے۔
ڈاکٹر گجیندر چاولہ AIOS کی انتظامی کمیٹی کے رکن، VRSI کی ڈائبیٹک ریٹینوپیتھی پریوینشن ویژن کونسل کے رکن اور MPSOS کے سابق صدر ہیں۔پروگراموں کی معلومات کے لیے انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر @chawlasvisioncare کو فالو کریں۔