رایسین:23؍مارچ:ضلع بھر میں پنڈت دین دیال اُپادھیائے تربیتی مہابھیان کے تحت مختلف منڈلوں میں پروگرام منعقد کیے گئے، جن کا اب مرحلہ وار اختتام کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں گرامین منڈل اور کھروئی منڈل میں 24 گھنٹے کا تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا، جو دو نشستوں (پہلا اور دوسرا سیشن) میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔اس موقع پر بی جے پی کے صوبائی نائب صدر و رکن اسمبلی ڈاکٹر پربھورام چودھری اور ضلع پنچایت صدر یشونت ببّلو مینا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز پنڈت شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اُپادھیائے اور بھارت ماتا کی تصاویر کے سامنے دیپ جلانے اور گل پوشی کے ساتھ کیا گیا۔ اس کے بعد اجتماعی طور پر وندے ماترم اور تربیتی گیت پیش کیا گیا۔
بی جے پی کارکنان اور عہدیداران نے مہمانوں کا ہار پھولوں سے استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر پربھورام چودھری نے کہا کہ ہمیں پنڈت دین دیال اُپادھیائے کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے پارٹی کی پالیسیوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی نظریات، کام کرنے کے طریقہ کار اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہر کارکن کو آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ ہر مستحق فرد تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں کارکنان کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ غریب اور محروم طبقات کو سرکاری منصوبوں سے جوڑنا ترجیح ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر چودھری نے مزید کہا کہ پارٹی کے بزرگ رہنماؤں جیسے شیاما پرساد مکھرجی اور دین دیال اُپادھیائے کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، جن کی محنت سے آج پارٹی ایک مضبوط ستون کے طور پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کارکن کی محنت ہی پارٹی کی اصل طاقت ہے اور آنے والے وقت میں اسی بنیاد پر کامیابی حاصل ہوگی۔انہوں نے مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں چل رہی فلاحی اسکیموں اور ریاست میں ڈاکٹر موہن یادو کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ “سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس” کے مقصد کو حقیقت میں بدلیں۔اس موقع پر ضلع پنچایت صدر یشونت ببّلو مینا نے بھی کارکنان سے خطاب کیا۔ پروگرام میں کھربئی منڈل کے صدر متھیلیش پٹیل، منڈل مہامنٹری سشیلا بائی، دامودر شرما سمیت بی جے پی کے متعدد کارکنان اور عہدیداران موجود رہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے خصوصی شمارہ کا اجراء کیا
بھوپال:23؍مارچ:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے دینک انوکھہ تیر،ہردا کے ذریعہ شائع خصوصی شمارہ “سب کے ڈاکٹر موہن یادو” کا وزیراعلیٰ رہائش گاہ میں اجراء کیا۔ اس موقع پر میگزین کے ایڈیٹر مسٹر پرہلاد شرما اور مسٹر اوم پرکاش جین موجود تھے۔









