بھوپال۔13؍نومبر(پریس ریلیز) خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی، بھوپال کی جانب سے 22 نومبر 2026، بروز اتوار، ’ایک شام ساجد ہاشمی کے نام‘ کے عنوان سے ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ساجد ہاشمی کی اردو اور ہندی کتاب ’دریچے‘ کی رسمِ اجرا عمل میں آئے گی۔ کتاب کی رسمِ اجرا کے ساتھ ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ پروگرام شام 4:30 بجے کملا پارک واقع درّانی ہال، بھوپال میں منعقد ہوگا۔
تقریب کی صدارت جناب اقبال مسعود کریں گے، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر نصرت مہدی شرکت کریں گی۔ مشاعرے کی صدارت سینئر شاعر جناب ظفر سہبائی کریں گے۔ مدعوئینِ کرام میں ڈاکٹر مہتاب عالم اور جناب محمود ملک شامل ہیں۔
اس ادبی تقریب میں اپنی تخلیقات کے ذریعے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ مشاعرے میں جناب عارف علی عارف، جناب شایان قریشی، ڈاکٹر محمد اعظم، جناب ساجد پریمـی، جناب سلیم تنہا، جناب سہیل عمر، جناب خلیل اسلم قریشی، جناب سرور حبیب، جناب عظیم اثر، محترمہ ثمینہ قمر، جناب انوراگ بھرت، جناب اورنگ زیب اعظم، جناب ایس۔ ایم۔ مبشر اور جناب انور محمد خان اپنے کلام سے نوازیں گے۔
تقریب کے استقبالیہ میں جناب ساجد پریمـی، نقیب صدیقی، ڈاکٹر قمر علی شاہ، سرور حبیب اور عاصم فاروقی شامل ہیں۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر غوثیہ خان سبین انجام دیں گی۔
منتظمین نے ادب، تہذیب اور شاعری سے دلچسپی رکھنے والے تمام احباب سے اس ادبی تقریب میں شرکت کرکے محفل کی رونق بڑھانے کی اپیل کی ہے۔