ممبئی کی کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر موجود

0
16

ممبئی 13جنوری:ممبئی کے ڈومبی ولی لوڑھا فیز 2 واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ دھیرے دھیرے کئی منزل تک پہنچ گئی ہے اور عمارت میں رہنے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل فوری طور پر شروع ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومبی وَلی لوڑھا فیز 2 کے کھونا ایسٹیریلا ٹاور کی گیلری میں آگ لگی تھی۔ تیسری منزل پر یہ حادثہ ہوا جس سے اٹھی آگ کی لپٹیں دھیرے دھیرے نیچے پہلی منزل اور اوپر کی طرف چھٹی منزل تک پہنچ گئی۔
اچھی بات یہ تھی کہ لوگ تیسری منزل تک ہی رہ رہے تھے اور اوپری منزل خالی تھے۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ اس درمیان عمارت میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل بھی شروع ہو گیا اور موصولہ اطلاع کے مطابق سبھی مکینوں کو بہ حفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ کچھ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی اور تیز ہوا چلنے کے سبب تیزی کے ساتھ آگ اوپر اور نیچے کی طرف پھیلنے لگی۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈنگ کی گیلری والی کھڑکیوں سے آگ کی لپٹیں نکل رہی ہیں۔