دہرہ دون5جون:اتراکھنڈ کے سہسترتال میں ٹریکنگ کے لیے گئے 9 ٹریکرس کی موت ہو گئی ہے۔ اس درمیان ریسکیو مہم چلا کر اب تک 11 ٹریکرس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بہ حفاظت نکال لیا گیا ہے، دیگر 2 ٹریکرس نزدیکی بیس کیمپ میں محفوظ تھے، جو نزدیکی روڈ ہیڈ سِلّا گاؤں کے لیے پیدل نکل چکے ہیں۔ جائے حادثہ سے پانچ لاشوں کو بھی نکالا جا چکا ہے۔ اس حادثے میں 22 اراکین والے ٹریکرس ٹیم کے باقی چار اراکین کی تلاش و بچاؤ کے لیے ریسکیو مہم جنگی سطح پر جاری ہے۔ دوپہر بعد اس اونچے ہمالیائی علاقہ میں موسم خراب ہونے کے سبب ہیلی کاپٹر ریسکیو مہم میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جسے دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر مہربان سنگھ بشٹ نے جائے حادثہ کو بھیجے گئے زمینی ریسکیو ٹیموں کو تیزی سے آگے بڑھنے کو کہا گیا ہے۔ تقریباً 35 کلومیٹر طویل اس مشکل ہمالیائی ٹریک پر جائے حادثہ تک پہنچنے میں بھی ریسکیو ٹیموں کو کچھ وقت لگ رہا ہے۔ زمینی ریسکیو ٹیمیں دو برعکس سمت سے جائے حادثہ کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ دراصل 29 مئی کو ایک 22 رکنی ٹیم ملّا-سلّا سے کُش کُلیان بُگیال ہوتے ہوئے سہسترتال کی ٹریکنگ کے لیے نکلا تھا۔ یہاں چار ٹریکر کی ٹھنڈ لگنے سے موت ہو گئی۔ 18 ٹریکرس وہاں پھنسے تھے جن میں سے آج مزید 5 ٹریکرس کی موت ہو گئی۔ ضلع انتظامیہ کی گزارش پر فضائیہ کے دو چیتک ہیلی کاپٹر مہم میں لگائے گئے ہیں۔ 10 ٹریکس کو بہ حفاظت نکالا جا چکا ہے۔