نئی دہلی3جون: برہموس کے سابق انجینئر نشانت اگروال کو عدالت نے آج پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کا قصوروار پائے جانے کے بعد عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ ناگپور کی ایک عدالت نے پیر کے روز یہ سزا سنائی۔ بتایا گیا ہے کہ نشانت کو 2018 میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرتے تھے اور کچھ اہم جانکاری دینے کے معاملے میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نشانت ہندوستان کی ڈی آر ڈی او اور روس کے فوجی انڈسٹریل کنسورشیم (این پی او ماشینوسٹروینیا) کے جوائنٹ ونچر برہموس ایرواسپیس میں سینئر سسٹم انجینئر عہدہ پر فائز تھے۔ برہموس ایرواسپیس ہندوستان کی سپرسونک کروز میزائل تیار کرنے پر کام کر رہی ہے جو کہ زمین، ہوا، سمندر اور سمندر کے اندر سے بھی لانچ کی جا سکتی ہے۔