نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کی امراوتی (ر) سیٹ سے آزاد ایم پی نونیت رانا اب اسی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گی۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی کرنال اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں امیدوار ہوں گے۔بی جے پی نے بدھ کی شام کو لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی ساتویں فہرست میں مہاراشٹر اور کرناٹک کی دو سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے منظور کردہ ناموں کے مطابق محترمہ رانا مہاراشٹر کی امراوتی (ر) سیٹ سے امیدوار ہوں گی جبکہ گووند کرجول کو کرناٹک کی چتردرگا (ر) سیٹ سے بی جے پی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 10 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلی سینی کو ہریانہ میں کرنال اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں میدان میں اتارا گیا ہے۔