بھوپال:25؍نومبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو نئی دہلی میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں ڈاک خدمات کے مسلسل نفاذکے لیے 1141 کروڑ روپے کی اسکیم منظور کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ’ایکس‘ پر کہا کہ مرکزی کابینہ نے 16ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے لیے اسکیم کو منظوری دینے کے ساتھ ہی سال 2030-31تک ڈاک نفاذ اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کے اس فیصلے سے ملک کے دور دراز علاقوں میں ڈاک خدمات کی رسائی بڑھنے کے ساتھ جدید ڈاک خانوں کے ذریعہ مقامی سطح پر بینکنگ، بیمہ، ڈیجیٹل اور پارسل خدمات بھی آسانی سے دستیاب ہوں گی۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے دیہی ڈاک بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ڈاک اور پارسل خدمات کی جدید کاری، ای کامرس اور بین الاقوامی ڈاک لاجسٹکس کو مضبوط بنانا، ڈیجیٹل تبدیلی، بہتر خدمات کی فراہمی کو فروغ دینا اور ڈاک ٹکٹوں کے جمع کرنے (فلیٹلی) اور صارفین تک رسائی کو بھی وسعت دی جا سکے گی۔