سیہور:24؍نومبر’’ بزم اردو ادب ‘‘اور’انڈین ووٹرس کلب ‘کے زیر اہتمام 27 نومبر روز جمعہ، شب 8:30 بجے چھاؤنی سرائے، سیہور میں ایک شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کے منتظم آصف انصاری (صدر شہر کانگریس، سیہور)، اویس راعین دنیش بھوپالی نے بتایا کہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق مرکزی وزیر جناب اسلم شیر خان شرکت کریں گے، جبکہ پروگرام کی صدارت ضلع کانگریس صدر سیہورجناب راجیو گجراتی کریں گے۔ اس موقع پر بلاک کانگریس صدر گھنشیام یادواور نعیم نواب بھی موجود رہیں گے۔ مشاعرے اور کوی سمیلن میں شرکت کرنے والے شعرا و کویوں میں عظیم دیواسی، نعیم آفتاب ترانہ، شارب پوروانچلی امریہ، دنیش بھوپالی، اویس راعین، اویس سیہور، شمیم حیات بھوپال، صادق راعین، منگلا کیوٹ نرمداپورم، ڈاکٹر ساکشی جین، گیتانجلی کشیپ دہلی، راہل راٹھور، فاضل فیض، انصاف سرونجی، مبشر بھوپالی، نعمان غازی، نسیم احمد نسیم، مدن تنہائی اٹارسی اور عمران خان اپنے کلام اور شاعری سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔









