سیہور/بھوپال ، ۲۰ نومبر:(پریس ریلیز) ’’بزمِ سخن‘‘ سیہور کی جانب سے اردو ہفتے کے موقع پر ایک صوبائی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس کی صدارت محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان خان صاحب فرمائینگے ۔ جب کے مہمانِ خصوصی محترم اقبال مسعود صاحب ہونگے ۔ مشاعرے میں بھوپال ، سرونج ، ودیشا اور سیہور کے اہم شاعر شرکت فرما رہے ہیں ۔ پروگرام کے مہمانِان خصوصی جناب ساجد حسن (سب کی پسند)،اعظم لالا، حسین قریشی اور پروگرام کے آرگنائزر جناب صادق راعین نے محبانِ اردو سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔
پروگرام 23 نومبر بہ روز پیر 8:30 بجے شب جناب صادق راعین کے دولت کدے مچھلی بازار سیہور میں منعقد ہوگا ۔مشاعرے میں جو شعراء حضرات اپنا کلام پیش کرینگے اُن کے نام اس طرح ہیں۔عامر اظہر،ایس ایم سراج ،عظیم اثر،زاہد بھوپالی ، ایس ایم مبشر ،(سبھی بھوپال)،چاند خاں چاند،الیاس رضا (ودیشہ)، سہیل آصف، حبیب ساغر،نسیم احمد نسیم ، اویس راعین (سیہور) انصاف سرونجی اور سلیمان آذر (سرونج)وغیرہ۔









