بھوپال:11؍اکتوبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بین الاقوامی یومِ دختر کے موقع پر بیٹیوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اپنے پیغام میں نیک تمنا ظاہر کی کہ بیٹیاں طاقت، ہمت اور خود اعتمادی کی علامت ہیں۔ ان کے خوابوں کو نئے پر ملیں، انہیں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع حاصل ہوں اور وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ہر شعبے میں نئی بلندیوں کو حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں تعلیم یافتہ، محفوظ اور خود کفیل بنیں۔ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں اور ریاست و ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں، اس کے لیے ہم ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔









