بھوپال:27؍ستمبر:وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ایشین گیمز 2026 میں خواتین کے سنگلز اسکواش ایونٹ میں محترمہ اناہت سنگھ کے سلور میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے محترمہ اناہت سنگھ کو اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ سنگھ کی یہ تاریخی کامیابی ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ایشین گیمز 2026 میں مینز سنگلز اسکواش ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مسٹر ابھیے سنگھ کو بھی مبارک باد دی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مسٹر ابھیے سنگھ کی یہ کامیابی ملک کو فخر کا احساس دلانے کے ساتھ ہی نوجوانوں کو مسلسل آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے دونوں باصلاحیت کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔









