بھوپال:27؍ستمبر:وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اپنے اجین کے دورے کے دوران سنہستھ 2028 کے لیے کیے جا رہے تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ محکمہ تعمیراتِ عامہ کی جانب سے سی آئی آر ایف کے تحت تعمیر کی جا رہی 14.42 کلومیٹر طویل سڑک، آر او بی اور پلوں کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں۔وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے آج ہری پھاٹک سے ہوتے ہوئے لال پور، ملاپورہ، وایا شنکراچاریہ چوراہا سے چندو کھیڑی راستے پر فور اور سکس لین کی تعمیر، شِپرا ندی پر اضافی پل کی تعمیر اور ٹو لین آر او بی کی تعمیر کے کام کا موقع پر جا کر معائنہ کیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔









