بھوپال:21؍اگست:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے نیشنل اسپیس ڈے (23 اگست) کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں سائنس کو مقبول عام بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریاست میں اسپیس پالیسی لانچ کی گئی ہے۔ سائنس سٹی اور پلانیٹوریم شروع کرنے کی پہل کی گئی۔ اسپیس ٹیکنالوجی اور سائنس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عام لوگوں تک پہنچے، اس مقصد سے ریاست میں مختلف سرگرمیاں مسلسل کی جا رہی ہیں۔ مدھیہ پردیش سائنس اور ٹیکنالوجی کونسل نے متعدد سرگرمیوں کے ذریعہ طلباء کو سائنس سے جوڑا ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں سائنس کے شعبہ میں ہو رہے کاموں سے دنیا میں ہندوستان کا وقار بڑھا ہے۔ مدھیہ پردیش بھی ملک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہے۔ ریاست میں طلباء اور شہریوں کو سائنس سے جوڑنے کے کام میں ہمیں مرکزی حکومت کا مکمل تعاون مل رہا ہے۔ حال ہی میں ریجنل سائنس سینٹربھوپال میں اسپیس گیلری کا افتتاح ہوا ہے، جو تمام طلباء کے لیے معلوماتی اور علم میں اضافہ کرنے والی ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نیشنل اسپیس ڈے سے ایک دن پہلے، 22 اگست کو مدھیہ پردیش سائنس اور ٹیکنالوجی کونسل نے اسرو کے تعاون سے ریاست سطحی سیٹلائٹ ماڈل سازی کی ورکشاپ کا انعقاد قابلِ تعریف ہے۔ اس ورکشاپ میں ریاست کی 32 سے زیادہ یونیورسٹیوں، کالجوں اور سائنسی اداروں کے طلباء اور اساتذہ کی شرکت ہوگی۔ نوجوانوں اور عام شہریوں کو بھی اسپیس سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے تئیں بیدار کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے طلباے، سائنس اساتذہ اور شہریوں کو نیشنل اسپیس ڈے کی دلی مبارکباد دی۔









