بھوپال:21؍جولائی:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے منگل کو مدھیہ پردیش اسمبلی میں واقع وزیراعلیٰ کے چیمبر میں میسرس پارس ڈیفنس اینڈ اسپیس ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر منجْل شرد شاہ اور ان کے معاونین نے خیرسگالی ملاقات کی۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سرمایہ کاروں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلے دل سے مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کریں، حکومت انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ملاقات کے دوران محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (مدھیہ پردیش حکومت) اور کمپنی کے درمیان ایک مفاہمتی میمورینڈم(ایم او یو) پر دستخط کرکے تبادلہ کیا گیا۔ کمپنی کا کنٹری ہیڈکوارٹر (کارپوریٹ آفس) نوی ممبئی میں واقع ہے۔ کمپنی آپٹیکل سسٹمس تیار کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کو بتایا گیا کہ پارس کمپنی کو ریاست کی سیمی کنڈکٹر پالیسی بے حد پسند آئی ہے اور اپنی یونٹ قائم کرنے کے لیے کمپنی نے زمین بھی پسند کر لی ہے۔اس موقع پر محکمہ صنعتی پالیسی و سرمایہ کاری افزوردگی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر راگھویندر کمار سنگھ، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ایم سیلویندرم، مدھیہ پردیش انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر چندرمولی شکلا اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
کمپنی کے عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو بتایا کہ وہ مدھیہ پردیش میں سیمی کنڈکٹر پروجیکٹ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں کمپنی تقریباً 6 ہزار 200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس پروجیکٹ سے 2500 سے زیادہ براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے ذریعہ زمین کا انتخاب کر لیاگیا ہے اور جلد ہی زمین کی الاٹمنٹ کے لیے بھی تجویز پیش کرے گی۔
کمپنی کے بارے میں:
میسرس پارس ڈیفنس اینڈ اسپیس ٹیکنالوجی لمیٹڈ بھارت کی سرکردہ دفاعی اور خلائی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو دفاع، خلاء اور ایرو اسپیس شعبوں کے لیے مقامی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ درجے کے انجینئرنگ حل تیار اور فراہم کرتی ہے۔پارس ڈیفنس اینڈ اسپیس ٹیکنالوجی لمیٹڈ بھارتی شیئر بازار میں فہرست زد ایک عوامی کمپنی ہے اور کمپنی کے ایکویٹی شیئرس نیشنل اسٹاک ایکسچینج اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں بھی درج فہرست ہیں۔کمپنی کو دفاع اور اعلیٰ معیار کی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں 40 برس سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے، جبکہ اس کی موجودہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔کمپنی کے ذریعہ آپٹکس اور آپٹرانک سسٹم، ڈیفنس الیکٹرانکس، ای او/آئی آر سسٹم، اینٹی ڈرون سسٹم، آر ایف اور مائیکروویو سسٹم، ای ایم پی پروٹیکشن سسٹم، کوانٹم ٹیکنالوجی، اسپیس ٹیکنالوجی اور ہیوی انجینئرنگ جیسے اہم شعبوں میں کام کر رہی ہے۔کمپنی کے مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ مراکز مہاراشٹر، کرناٹک اور تلنگانہ میں قائم ہیں۔ یہ کمپنی وزارتِ دفاع، ڈی آر ڈی او، اسرو، دفاعی عوامی زمرازت اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی اداروں کو تکنیکی حل فراہم کر رہی ہے۔کمپنی اس وقت سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ شعبہ میں امکانات کی توسیع کی جارہی ہے ۔
اپنے بجنس ایکسٹینشن کے سلسلہ میں کمپنی کی عالمی معیار ی OSAT (Outsourced Semiconductor Assembly and Test)یونٹ قائم کرنے کی اسکیم ہے۔ اس پروجیکٹ کے قیام کیلئے کمپنی کو تقریباً 50 ایکڑ زمین درکار ہے۔اس سلسلے میں ایم پی آئی ڈی سی کے ریجنل آفس ، اجین نے کمپنی کے نمائندوں کو ڈی ایم آئی سی وکرم اْدیوگ پوری لمیٹڈ کے فیز-2 میں تقریباً 40 ایکڑرقبہ کی مناسب زمین دکھائی گئی ہے۔ کمپنی کے سینئر افسران کے ذریعہ زمین موقع معائنہ کر لیاگیا ہے اوراسی زمین کو پروجیکٹ قیام کیلئے مناسب مانتے ہوئے ابتدائی طو ر پرمنتخب کیا گیا ہے۔مجوزہ پروجیکٹ کے قائم ہونے سے مدھیہ پردیش میں سیمی کنڈکٹر اور اعلیٰ ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو نئی رفتار ملے گی، جبکہ ریاست میں سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور صنعتی ترقی کو بھی نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔