بھوپال:20؍جولائی:مدھیہ پردیش کے ابھرتے ہوئے ایتھلیٹس کے لیے ٹیلنٹ سرچ 2026-27 کا پہلا دن جوش، توانائی اور مقابلہ جاتی جذبے سے بھرپور رہا۔ محکمہ کھیل اور نوجوان بہبود کی جانب سے ٹی۔ٹی۔ نگر اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے ایتھلیٹکس انتخابی ٹرائلز کے پہلے دن تقریباً 400 لڑکے اور لڑکی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پورے دن اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا جوش قابلِ دید رہا، جہاں ریاست کے مختلف اضلاع سے پہنچے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی کھیل صلاحیتوں کے ذریعے سلیکٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
دوڑ سے لے کر پول والٹ تک کھلاڑیوں نے دکھائی صلاحیت:
پہلے دن منعقدہ انتخابی عمل کے دوران کھلاڑیوں نے دوڑ، لانگ جمپ، ہائی جمپ، پول والٹ، شاٹ پٹ سمیت مختلف ایتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لیا۔ ہر مقابلے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ مقررہ تکنیکی معیار کی بنیاد پر ماہرین کی جانب سے لیا گیا، تاکہ بہترین صلاحیتوں کی شناخت کر کے انہیں محکمہ کی کھیل اکیڈمیوں اور اعلیٰ سطحی تربیت سے جوڑا جا سکے۔
کھیل صلاحیتوں کو مل رہا ہے سنہری موقع:
ٹیلنٹ سرچ 2026-27 صرف انتخابی عمل نہیں بلکہ ریاست کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچانے کی سمت میں ایک اہم پہل ہے۔ ٹیلنٹ سرچ کا مقصد ایسی کھیل صلاحیتوں کی شناخت کرنا ہے، جنہیں جدید کھیل سہولیات، سائنسی تربیت اور تجربہ کار کوچز کی رہنمائی فراہم کر کے بہترین کھلاڑی کے طور پر تیار کیا جا سکے۔
کھلاڑیوں کا جوش مسلسل بڑھ رہا ہے:
ٹیلنٹ سرچ مہم کے تحت اب تک جوڈو، کشتی، باکسنگ، فینسنگ، شوٹنگ، بیڈمنٹن، ٹینس، کیاکنگ-کینوئنگ، سلالوم اور گھڑ سواری سمیت مختلف کھیلوں کے انتخابی ٹرائلز کامیابی سے منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ہر کھیل میں کھلاڑیوں کی نمایاں شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مدھیہ پردیش کے نوجوانوں میں کھیلوں کے تئیں جوش مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ایتھلیٹکس ٹرائلز کے پہلے دن بھی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے مہم کو نئی توانائی فراہم کی۔
ابھی دو دن مزید ملے گا موقعؒ:
ایتھلیٹکس انتخابی ٹرائلز 21 اور 22 جولائی 2026 کو بھی ٹی۔ٹی۔ نگر اسٹیڈیم، بھوپال میں منعقد کیے جائیں گے۔ ٹیلنٹ سرچ 2026-27 کے ذریعے ریاست کی کھیل صلاحیتوں کی شناخت، ان کی نشوونما اور انہیں بہترین تربیت فراہم کرنے کی مہم مسلسل رفتار پکڑ رہی ہے، جس سے مدھیہ پردیش کی کھیل ثقافت کو مزید مضبوطی ملنے کی امید ہے۔









