بھوپال – 15/ جولائی (پریس ریلیز) : بِڈلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول میں منعقدہ انویسٹیچر تقریب 2026 میں ادارے کے مین مینیجنگ ڈائریکٹر نِروان بِڈلا نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے طلبہ کو قیادت، جدت اور ذمہ داری کا پیغام دیا۔ ان کی آمد سے اسکول کی فضا پرجوش اور متاثر کن ہوگئی۔ تقریب کے دوران نئے منتخب اسٹوڈنٹ کونسل کے اراکین کو بیج اور سیش پہنائے گئے اور انہیں عہد و راز داری کی قسم دلائی گئی۔
نِروان بِڈلا نے کہا کہ قیادت صرف منصب نہیں بلکہ خدمت، ایمانداری، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا تقاضا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ عاجزی کے ساتھ قیادت کریں اور ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشاں رہیں۔ بِڈلا اوپن مائنڈز کا مقصد صرف معیاری تعلیم دینا نہیں بلکہ طلبہ کو جدت، تجرباتی تعلیم (ایکسیپریئنشیل لرننگ) اور عالمی تعلیمی معیار کی بنیاد پر مستقبل کی چیلنجز کے لیے اہل بنانا ہے۔
دورے کے دوران انہوں نے طلبہ سے بات چیت کی اور قیادت، کاروباری صلاحیت، خوداعتمادی، جدوجہد اور ذاتی نشوونما سے متعلق سوالات کے جواب دیے، اپنے تجربات شیئر کیے اور طلبہ کو بڑے خواب دیکھنے اور انہیں سچ کرنے کی ترغیب دی۔ نِروان بِڈلا نے اساتذہ اور انتظامی ٹیم سے بھی ملاقات کر کے ان کی وابستگی اور شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
اسکول کے چیئرمین راکیش ملک، چیئرپرسن انجو ملک اور ہِیڈ آف اسکول گیتا چھابڑا نے نِروان بِڈلا کے اس دورے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے متاثر کن خیالات نے طلبہ، اساتذہ اور والدین کو نئی توانائی دی ہے اور اسکول کی مستقبل مرکوز، اقدار پر مبنی اور ہمہ جہت تعلیمی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ پروگرام میں اسکول کے اہلِ خانہ، والدین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب قومی ترانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔