بھوپال:14؍جولائی:وزیر مملکت ثقافت، سیاحت، مذہبی ٹرسٹ اور مذہبی امور (آزادانہ چارج) مسٹر دھرمیندر سنگھ لودھی نے کہا کہ ریاست کے اہم سیاحتی مقامات سمیت زندگی بخشنے والی ماں نرمدا کی نرمدا پریکرما کو وزیراعلیٰ تیرتھ درشن یوجنا میں شامل کیا جائے۔ ماں نرمدا ریاست کے 16 اضلاع سے ہو کر گزرتی ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ تیار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے اعلان کے مطابق بین ریاستی تیرتھ درشن کے لیے بس آپریشن کی عملی منصوبہ بندی پر فوری کام کیا جائے۔ ریاستی وزیر مسٹر لوڈھی وزارت میں محکمہ? مذہبی ٹرسٹ اور مذہبی امور کا جائزہ لے رہے تھے۔وزیرمملکت مسٹر لودھی نے کہا کہ غیر سرکاری زیر انتظام مندروں کی تزئین و آرائش کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے۔ انہوں نے ریاست میں سرکاری زیر انتظام مندروں سے متعلق زمین کی موجودہ صورتحال اور ریاست سے باہر واقع محکماتی اثاثوں کی موجودہ حالت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
وزیرمملکت مسٹر لودھی نے سرکاری زیر انتظام مندروں کی تزئین و آرائش اور ان کی دستاویز کاری کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں مدھیہ پردیش تیرتھ استھان اور میلہ اتھارٹی کے کاموں، محکمہ میں خالی عہدوں کو پْر کرنے کے سلسلے میں کی جا رہی کارروائی، اور سی ایم مانیٹر، محکمانہ اعلانات اور سی ایم ہیلپ لائن کی تازہ صورتحال کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ آئندہ سنہستھ 2028 کو شاندار اور منظم بنانے کے پیش نظر محکمہ کی جانب سے تیار کردہ خصوصی عملی منصوبے کا جائزہ لے کر مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔جائزہ میٹنگ میں وزیرمملکت مسٹر لودھی نے ہدایات دیں کہ آئندہ سنہستھ 2028 کو شاندار، روحانی اور منظم بنانے کے لیے محکمہ ایک مربوط اور جامع عملی منصوبہ تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ اجین سنہستھ کے پیش نظر تیرتھ مقامات کی منصوبہ بند ترقی کے ساتھ مذہبی اور تاریخی اہمیت رکھنے والے اہم مندروں کی تزئین و آرائش اور ترقی کے لیے بھی خصوصی منصوبہ بنایا جائے۔ علاقائی عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے رابطہ کار وزراء ، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کی جانب سے علاقے کی ترقی کے لیے بھیجے گئے تجاویز کو اعلیٰ ترجیح دی جائے۔وزیرمملکت مسٹر لودھی نے کہا کہ تمام اہم مندروں کی آن لائن معلومات پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں گی، تاکہ ملک اور بیرون ملک سے آنے والے عقیدت مندوں کو درست اور مستند معلومات حاصل ہو سکیں۔ جائزہ میٹنگ میں متعلقہ محکماتی افسران موجود تھے۔









