بھوپال:14؍جولائی:وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کے آبی تحفظ اور آبی افزوردگی کے تصور کے مطابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں ریاست میں 19 مارچ سے 30 جون تک جل گنگا سموردھن ابھیان کامیابی کے ساتھ چلایاگیا۔ مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت ریاست کے گاؤں گاؤں اور شہر شہر میں آبی تحفظ اور افزوردگی کے کام عوامی تعاون سے وسیع پیمانے پر کرائے گئے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کو وزیرآبی وسائل مسٹر تلسی رام سلاوٹ نے منگل کو منترالیہ میں مہم کے تحت چلائی گئی مختلف سرگرمیوں اور کاموں سے متعلق کتابچہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مہم کی کامیابی کیلئے وزیر مسٹر سلاوٹ اور محکمہ کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری مسٹر راجیش راجورا بھی موجود تھے۔وزیرآبی وسائل مسٹر سلاوٹ نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 3 سالوںسے یہ مہم کامیابی کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔ مہم کے تحت برسات کے موسم سے پہلے آبی ذرائع کی صفائی، تجدید کاری اور ضروری مرمت کے کام کرائے گئے، جس سے برسات کے دوران ان میں مناسب مقدار میں پانی ذخیرہ ہو سکے۔ مہم میں معاشرے کے ہر طبقے کا تعاون لیا گیا اور اسے عوامی تحریک کی شکل دی گئی۔ اس سال جل گنگا سموردھن آبھیان کا آغاز 19 مارچ کو اندور سے کیا گیا اور یہ مسلسل 30 جون تک جاری رہی۔وزیر آبی وسائل مسٹر سلاوٹ نے بتایا کہ مہم کے تحت خاص طور پر آبی وسائل محکمہ کی جانب سے محکمہ کے آبی ذرائع کے قریب موجود زمین کو تجاوزات سے آزاد کرانا، نہروں کی صفائی، مضبوطی اور خوبصورتی کے کام، آبی ڈھانچوں کے کناروں پر فینسنگ اور شجر کاری، تالابوں کی پچنگ، بولڈر ٹو، گھاٹوں کی مرمت، قلیل آبپاشی پروجیکٹوںکے فلش بار اور سلوس کی مرمت، اسٹاپ ڈیم، بیراج، وئیر، گیٹ کی مرمت، آبی ذخائر میں رساؤ روکنے کے لیے ضروری مرمت وغیرہ کے کام کرائے گئے۔محکمہ کی جانب سے مہم کے تحت مجموعی طور پر 5970 کام کرائے گئے، جن میں تمام 9 کچھراؤں میں قلیل آبپاشی پروجیکٹوںکے 531 کام بھی شامل ہیں۔









