پورنیہ: 07؍جولائی (پریس ریلیز)سوشلسٹ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایس ایس اے آئی) پورنیہ کے ضلع صدر محمد بسمل نے پورنیہ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر امرکانت سنگھ سے ملاقات کرکے یو جی پارٹ-2 اور پارٹ-3 کے اسپیشل امتحانات کی تاریخ فوری طور پر جاری کرنے اور امتحانات جلد منعقد کرانے کا مطالبہ کیا۔محمد بسمل نے کہا کہ اسپیشل امتحانات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کا تعلیمی مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔ امتحانات میں تاخیر کی وجہ سے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم، داخلے اور مختلف مسابقتی امتحانات کے لیے درخواست دینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کنٹرولر امتحانات سے اپیل کی کہ طلبہ کے مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اسپیشل امتحانات کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے اور امتحانات جلد از جلد منعقد کرائے جائیں، تاکہ طلبہ کا تعلیمی سیشن بروقت آگے بڑھ سکے۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر امرکانت سنگھ نے تمام نکات کو سنجیدگی سے سنا اور اس سلسلے میں مثبت اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ایس ایس اے آئی نے کہا کہ تنظیم ہمیشہ طلبہ و طالبات کے تعلیمی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اسے امید ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس اہم مسئلے پر جلد فیصلہ کرے گی۔