نئی دہلی یکم جولائی: آپ نے غالباً یہ کہاوت سنی ہو گی، ’’جسے اللہ رکھے‘‘،اسے کون چکھے ، وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے چھ دن بعد بھی ایسا ہی ایک کرشمہ دیکھنے کو ملا۔ ملبے تلے دبے تین سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا جسے ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔ گزشتہ ہفتے وینزویلا میں یکے بعد دیگرے دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس نے منٹوں میں پورے ملک کو تباہ وتاراج کردیا ۔
اردنی ریسکیو ٹیم نے اطلاع دی ہے کہ کالیبر موران نامی بچے کو لا گویرا صوبے میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔ اسے فوری طور پر ابتدائی ایڈ پہنچایا گیا اور پھر ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے ریسکیو آپریشن کو پورے ملک کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔ دریں اثنا، پارلیمنٹ کے اسپیکر جارج روڈریگز نے کہا کہ بچے کا علاج دارالحکومت کراکس کے ایک اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔









