بھوپال:12؍جون:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ’’عالمی یومِ انسدادِ چائلڈ لیبر‘‘ کے موقع پر صوبہ کے عوام سے بچوں کی مزدوری سے پاک معاشرہ بنانے کا عزم کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کی پیشانی پر بوجھ اچھا نہیں لگتا، بچوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہی زیب دیتے ہیں۔ خوشحال بچپن اور تعلیم ان کا حق ہے۔ ہماری حکومت بچوں کے مفادات اور تعلیم کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔









