نئی دہلی27فروری: کرناٹک کے راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں کانگریس کے تین امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے اجے ماکن، ناصر حسین اور جی سی چندر شیکھر نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں ایک بی جے پی کے نارائن بھانڈاگے اور جے ڈی ایس کے کوپیندر ریڈی ریڈی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران کراس ووٹنگ بھی ہوئی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کے ایم ایل اے ایس ٹی سوم شیکر نے اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔ جبکہ شیورام ہبار نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔
انتخابات میں بی جے پی کو 47 ووٹ حاصل ہوئے، وہیں کانگریس کو 139 اور جے ڈی ایس کو 36 ووٹ ملے۔ کرناٹک میں آزاد ایم ایل اے جناردن ریڈی، لتا ملکارجن، پوٹسوامی گوڑا اور درشن پٹنایا نے کانگریس امیدواروں کے حق میں ووٹ دیا۔ راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ سے پہلے ہی کراس ووٹنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ کرناٹک سے راجیہ سبھا کے 5 امیدوار تھے جن میں کانگریس کی جانب سے اجے ماکن، سید ناصر حسین اور جی سی چندر شیکھر، بی جے پی سے نارائن بھانڈگے اور جے ڈی ایس کے کوپیندر ریڈی شامل تھے۔ ایک امیدوار کو راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے لیے 45 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ الیکشن میں کانگریس کے اجے ماکن کو 47 ووٹ، ناصر حسین کو 47 اور جی سی چندر شیکھر کو 45 ووٹ ملے۔ وہیں بی جے پی امیدوار کو 47 اور جے ڈی ایس امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔