چنئی 4مئی: تمل ناڈو کی سیاست میں تھلاپتی وجے ایک نئے سیاسی کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ ٹی وی کے پہلی ہی بار میں تمل ناڈو میں ایک بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ اس درمیان تھلاپتی وجے کے والد ایس اے چندرشیکھر نے کانگریس کو ٹی وی کے کے ساتھ اتحاد کا کھلا آفر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دیگر پارٹیوں کو حمایت دے کر اپنی سیاسی طاقت کمزور کر لی ہے اور اب اس کے سامنے خود کو مضبوط کرنے کا موقع ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ایس اے چندرشیکھر نے کہا کہ ’’کانگریس کی اپنی ایک باوقار تاریخ اور روایت رہی ہے۔ لیکن اتنی مضبوط وراثت کے باوجود پارٹی کمزور کیوں ہو رہی ہے؟ اس کی وجہ ہے اقتدار کی کمی۔ جب کوئی پارٹی مسلسل دوسروں کو حمایت دیتی ہے، تو اس کا مینڈیٹ کمزور ہونے لگتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وہ طاقت ہم دیں گے۔ ہم نہیں بلکہ وجے کانگریس کو وہ طاقت دینے کے لیے تیار ہے۔ اگر کانگریس کو یہ اقتدار ملتی ہے تو اپنی پرانی شناخت اور مضبوطی کو پھر سے حاصل کر سکتی ہے۔ کانگریس کو اس موقع کا پورا استعمال کرنا چاہیے۔‘‘وجے کے والد ایس اے چندرشیکھر نے کانگریس کو تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) کے ساتھ اتحاد پر غور کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ادکار سے سیاست بنے وجے اقتدار میں حصہ داری کے خواہش مند ہیں۔ اپنے بیٹے کی بدلتی ہوئی شخصیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وجے معاشرے اور تمل عوام کی خدمت کے لیے وقف ہیں اور عوام کے ساتھ ان کا گہرا جذباتی لگاؤ نوجوانوں سے لے کر بزرگ حامیوں تک، تمام نسلوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔









