جے پور:25؍اپریل: آئی پی ایل میں آج کھیلے جارہے دوسرے میچ میں راجستھان رائلز کے ذریعہ دئے گئے 229رن کےہدف کاتعاقب کرتے ہوئےخبرلکھے جانے تک حیدرآباد نے 12اوور میں دووکٹ کے نقصان پر161رن بنالئے تھے۔ ایشان کشن 74رن بناکر بلے بازی کررہے تھے، جبکہ ابھیشیک شرما 57رن بناکرآؤٹ ہوئے۔قبل ازیںآئی پی ایل 2026 کے 36ویں مقابلے میں راجستھان نے سن رائزرحیدرآباد کو 229 رنز کا ہدف دیا۔ ہفتہ کے روز سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں حیدرآباد نے پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا، لیکن راجستھان کے بلے بازوں نے ابتدا سے ہی دباؤ بنا لیا۔ ٹیم نے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ویبھوسوریہ ونشی راجستھان کی اننگز کے ہیرو رہے۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 103 رنز بنائے اور 36 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 12 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔دھروجڑیل نے بھی 51 رنز بنائے۔








