بھوپال:14؍اپریل:(پریس ریلیز)گزشتہ روز بھوپال میں عرصہءِ دراز سے مقیم شاعر جناب حیدر نوگامی کے دولت کدے پر ایک اعزازی شعری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ قابلِ ذکر ہے کہ حیدر نوگامی کے برادرِ کلاں اور نوگام کے معروف و سینئر شاعر جناب گوہر نوگامی کی بھوپال آمد پر حیدر نوگامی صاحب کے دولت کدے واقع چوکی تلیّا پر یہ نشست منعقد کی گئی ۔
نشست کی صدارت شہرِ غزل بھوپال کے موسٹ سینئر و ملک کے معروف شاعر جناب ظفر صہبائی صاحب نے فرمائی ۔ جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر گوہر نوگامی صاحب کا اعزاز و اکرام کیا گیا ۔ نشست کی نظامت کے فرائض صاحبِ طرز ناظم و شاعر جناب قاضی ملک نوید نے ادا کئے ۔اس موقع پر جن شعراء کرام نے اپنے کلام سے نشست کو وقار عطا کیا ۔ ان کے اسماۓ گرامی حسبِ ذیل ہیں ۔ ظفر صہبائی ۔ (صدر )۔وہر نوگامی ۔ (مہمان خصوصی) عارف علی عارف ۔ قاضی ملک نوید ۔ (نظامت )۔ساجد پریمی ۔سرور حبیب ۔ حیدر نوگامی ۔ (میزبان)۔خلیل اسلم قریشی ۔ڈاکٹر مبارک شاہین ۔انصاف سرونجی ۔پرویز اختر ۔نجف سرسوی ۔ سامعین حضرات میں جناب نجم الحسن بھوپالی ۔ جناب فیض خان بھوپالی ۔ جناب سُرور مہدی وغیرہ شعراء کرام کے کلام سے بھرپور لطف اندوز ہوئے اور نہایت دلچسپی اور توجہ سے کلام کی پذیرائی کرتے ہوئے ہر اک شاعر کو داد و تحسین کا نذرانہ پیش کیا ۔۔
نشست دیر رات تک جاری رہی ۔ آخر میں پُرتکلف ضیافت کے بعد میزبان حیدر نوگامی صاحب نے سبھی شرکاءِ نشست کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا ۔۔









