بھوپال:12؍اپریل:(پریس ریلیز)سخن کی کہکشاں-6 کے عنوان سے مشاعرے کا شاندار انعقاد 12 اپریل بروز اتوار رات 7:30 بجے، درانی ہال کملا پارک بھوبال میں ہوا۔ اس محفل کا انعقاد بھوبال پوئٹری اڈا بھوبال کی جانب سے کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت اقبال مسعود نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی تھے۔ اس مشاعرے میں جناب وجے تیواری وجے، قاضی ملک نوید، محترمہ نفیسا سلطانہ انا، سرور حبیب، نقی صدیقی، زینب ،قمر علی شاہ، خالد خان وغیرہ شریک رہے،جبکہ نظامت کے فرائض سہیل عمر نے انجام دی۔
یہ شاندار مشاعرہ ادب کی ایک عظیم محفل تھی، جس میں شعر و سخن کے خوبصورت رنگوں نے دلوں کو چھو لیا۔اس موقع پر متعدد مشہور شعراء اور شاعرات نے اپنی تخلیقات پیش کیں، جن میں خاص طور پر ڈاکٹر احسن اعظمی، عظیم اثر، طہٰ الحسینی، روپالی سکسینہ غزل، ابھیلاشا سریواستو انبھوتی، سعید خان شہنشاہ، اشفاق انصر، منسوی اپرنا،ثروت زیدی، کملیش نور، جے کرشن چاندک جے (ہردا)، سنتوش کھڑورکر، انور محمد شان، بی۔این۔ تیواری، مہاویر سنگھ ناریان، ثمینہ قمر، اور اویش مشرا،مخلص ،خورشیدخاں پھینکو، کرشن گوپال پاٹھک وغیرہ موجود تھے۔اس محفل میں نوجوان اور بزرگ شعراء نے اپنے کلام پیش کیے۔آخر میں، جناب ایس۔ایم۔ مبشر نے تمام سامعین، ادب پسندوں، صحافیوں، فوٹوگرافروں اور شریک شعراء کا شکریہ ادا کیا۔