بھوپال:12؍اپریل:(نمائندہ خصوصی)راجدھانی بھوپال میں ندیم روڈ واقع قاضی محمدیحیٰ مسجد کے امام حافظ محمدمحبوب نے اپنی محنت وجانفشانی کے ساتھ اپنے خاندان کی پرورش کی ساتھ ہی اپنے بچوں کونہ صرف دینی تعلیم سے آراستہ کیابلکہ عصری علوم سے بھی سرفرازکیا۔ امام صاحب نے اپنے صاحبزادے حافظ محمدعاطف کوپہلے دینی تعلیم دی ، پھر دینوی تعلیم کی ترغیب دیکراسکول، کالج اورپھر آج وہ خوشی کالمحہ بھی حاصل کیا آج حافظ عاطف نے MBBSکی ڈگری حاصل کراپنے والد ،بڑے بھائی عادل اوراپنے خاندان کاسرفخرسے اونچاکردیا۔ واضح رہے کہحافظ محمدعاطف منصوری، جو کہ اٹل بہاری واجپئی گورنمنٹ میڈیکل کالج، ودیشہ (مدھیہ پردیش) سے 2020-2026 بیچ میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
غورطلب ہے کہ قاضی محمدیحیٰ مسجد کے امام کے فرزندکی کامیابی اپنے والدکی اتنابڑامقام حاصل کرلیا۔ امام صاحب کی کم آمدنی کے باوجود اپنے بچوں کو پڑھانے کے لیے محنت ولگن توتھی ہی ساتھ ہی ڈاکٹر عاطف کے بڑے بھائی عادل نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا اور مختلف مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے بھائی کو پڑھایا۔ آج ان کا بھائی ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر والداوربھائی کے ساتھ ان تمام لوگوں کوخوش کردیا،جن لوگوں نے ان سے بڑی کامیابی کی امیدیں وابستہ کی تھی۔امام صاحب نے اپنی کم تنخواہ میں سے بچت کر کے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے پیسے جمع کیے۔ان کے بڑے بھائی نے اپنی تنخواہ کا بیشتر حصہ بھائی کی تعلیم پر خرچ کیا۔انہوں نے اپنے بچوں کو ہمت اور محنت کے ساتھ پڑھایا اور آج ان کا بھائی ڈاکٹر بن گیا۔ان کی اس کامیابی پر ان کے گھر میں خوشی کا سماں ہے۔ان کی محنت اور قربانی نے ان کے بچوں کو ایک روشن مستقبل دیا ہے۔ان کی اس کامیابی سے کم آمدنی پرگزربسرکرنے والوں کے ایک ترغیب ہے۔ ساتھ ہی اس سے یہ سبق بھی ملتاہے کہ محنت اور ہمت سے کچھ بھی ناممکن نہیں۔حافظ عاطف کی یہ کامیابی اوران کے والد حافظ محمدمحبوب کی جدوجہد ہمارے لیے ایک امید کی کرن ہے کہ ہم بھی اپنی محنت اور لگن سے اپنے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں۔
وہیں منصوری سماج کے عہدیدران نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حافظ محمدعاطف کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے منصوری سماج کاسر فخرسے اونچاکیاہے۔
انہیں مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ حافظ عاطف منصوری کی محنت، لگن اور جذبے نے انہیں اس مشکل سفر میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد دی۔ ان کی اس قابلِ تحسین کامیابی پر ان کے والد حافظ محمد محبوب منصوری (امام، قاضی یحییٰ صاحب مسجد بھوبال) اور پورے منصوری سماج نے خوشی کا اظہار کیا ہےاورانہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
اس موقع پر حافظ ڈاکٹرعاطف منصوری کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی تعلیم اور تجربے کا استعمال انسانیت کی خدمت میں کریں گے اور معاشرتی تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مقصد صرف لوگوں کوبیماری سے ٹھیک کرنا نہیں ہے، بلکہ ان کی زندگیوں میں خوشی اور سکون لانا بھی ہے۔
اس موقع پر عمران خان منصوری، ضلع صدر اور آل انڈیا منصوری سماج بھوبال کے تمام عہدیداروں نے عاطف منصوری کو دعائیں دیں اور ان کی اس کامیابی کے لیے نیک تمناخواہشات پیش کیں۔
عمران خان منصوری نے کہا،ہماری دعائیں ہمیشہ حافظ ڈاکٹرعاطف کے ساتھ ہیں، اللہ ان کو ہر قدم پر کامیابی اور خوشی دے، اور ان کی محنت کو دنیا بھر میں پہچان ملے۔








