وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کیا مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا پرتپاک استقبال
بھوپال:11؍اپریل:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مرکزی وزیر دفاع مسٹر راج ناتھ سنگھ کی سنیچر کو بھوپال کے اسٹیٹ ہینگر پر پْرتپاک استقبال کیا۔مرکزی وزیر دفاع مسٹر سنگھ رائسین میں منعقدہ زرعی مہوتسو نمائش اور تربیتی پروگرام کے افتتاح کے لیے ٹرانزٹ وزٹ پر اسٹیٹ ہینگر بھوپال آئے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مرکزی وزیر دفاع مسٹر سنگھ کا گلدستہ اور شال اوڑھا کر ریاست میں پْرتپاک استقبال و خیرمقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر دفاع کو یادگاری نشان بھی پیش کیا۔اسٹیٹ ہینگر میں مختصر آرام کے بعد مرکزی وزیر دفاع مسٹر سنگھ، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اور مرکزی وزیر کسان بہبود و دیہی ترقی مسٹرشیوراج سنگھ چوہان بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر سے رائسین کے لیے روانہ ہوئے۔
وزیر پنچایت اور دیہی ترقیات مسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل، وزیرکھیل و نوجوان بہبود مسٹریر وشواس کیلاش سارنگ،وزیر مملکت پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج) شریمتی کرشنا گور، بھوپال کے رکن پارلیمنٹ مسٹر آلوک شرما ،رکن اسمبلی مسٹر وشنو کھتری، میئر شریمتی مالتی رائے، ضلعی صدرمسٹر رویندر یتی، عوامی نمائندوں اور سینئر افسران نے بھی مرکزی وزیر مسٹر سنگھ کو گلدستے پیش کیے۔